پاکستان کے جوہری پروگرام کو بند کرنیکی سازش تیار ہو چکی،ن لیگ کے رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف


اسلام آباد_مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے حیرت انگیزانکشاف کردیاکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کو بند کرنیکی سازش ہورہی ہے۔اے آر وائی کے پروگرام ” خبر سے خبر تک “ میں بات کرتے ہوئے انور بیگ نے کہا پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنس گیا ہے۔قرضے واپس نہ کرنے پر پاکستان یونان کی طرح دیوالیہ ہوجائے گا اور عالمی طاقتیں ان مشکلات سے نکالنے کےلئے جوہری پروگرام بند کرنے کامطالبہ کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصر،سری لنکا اور ملائشیا نے6فیصد شرح پر قرضے لئے ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 8.25فیصد شرح پر لون پر لون لے رہے ہیں اور ہم قرضوں کے جال میں پھنستے جارہے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف کو عالمی طاقتیں پیسے دیتیں ہیں اور وہ مطالبات بھی منواتی ہیں۔ہماری ٹیکسٹائل تباہ ہوچکی ہے حکومت ان کےلئے کچھ نہیں کررہی۔
جب انوار بیگ کو کہا گیا کہ آپ کی اس بات پر پارٹی ایکشن لے سکتی ہے تو انہوں نے کہا مجھے پاکستان اہم ہے پارٹی نہیں ہے۔وزیر اعظم قوم کو ساری صورتحال بتائیں۔جھوٹ نہ بولا جائے۔اسحاق ڈار معیشت کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں۔انور بیگ نے ایک اور انکشاف کیا کہ مجھے ایک مغربی سفارتکار نے خبردار کیا تھا کہ لون لینے کے چکر میں نہ پڑو ورنہ پچھتاﺅ گے لیکن اسحاق ڈار قرضے پر قرضے لے رہے ہیں۔
پاکستان کے جوہری پروگرام کو بند کرنیکی سازش تیار ہو چکی،ن لیگ کے رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف پاکستان کے جوہری پروگرام کو بند کرنیکی سازش تیار ہو چکی،ن لیگ کے رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف Reviewed by Only Fun on 21:45 Rating: 5

No comments