جب ریچھ نے حملہ کیا تو دادی کی نصیحت یاد آ گئی، جان بچ گئی


واشنگٹن_امریکہ میں لڑکپن میں کی گئی دادی کی نصیحت نے خونخوار ریچھ سے شکاری کی جان بچا لی۔ 26 سالہ چیس ڈیلوواپنے بھائی کے ہمراہ بارہ سنگھوں کا شکار کرنے کے لیے جنگل میں موجود تھا۔ اس نے ایک پھندہ بنایا اور اپنے بھائی کو وہاں کھڑا کر دیا اور چشمے کے پاس موجود بارہ سنگھوں کو گھیر کر پھندے کی طرف لانے کے لیے چشمے کے پاس چلا گیا۔
اتفاق سے چشمے کے پاس بڑے سائز کا ایک ریچھ بھی سو رہا تھا۔ شکاری کو ریچھ کی موجودگی کا اس وقت پتا چلا جب وہ اس سے صرف ایک میٹر کے فاصلے پر تھا۔ چیس نے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی۔ ابھی وہ تین قدم ہی ہٹا تھا کہ ریچھ جاگ گیا اور اس نے چیس پر حملہ کر دیا۔ پہلے اس نے چیس کے سر پر کاٹا اور پھر ٹانگ کو بھنبھوڑنا شروع کر دیا۔
ایسے میں چیس کو اپنی دادی کی بات یاد آئی۔ اس نے بتایا تھا کہ بڑے جانور وں کا بھی انسانوں کی طرح اگر منہ بند کر دیا جائے تو وہ پسپائی پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ یہ نصیحت یاد آتے ہی چیس نے اپنا بازو ریچھ کے گلے میں اتار دیا۔سانس رکتے ہی ریچھ نے ہار مان لی اور بازو باہر نکالتے ہی دوڑ لگا دی۔ اتنے میں چیس کا بھائی وہاں پہنچ گیا جس نے اسے ہسپتال پہنچادیا۔ چیس کا کہنا تھا کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ریچھ کی غلطی نہیں تھی، وہ بھی اتنا ہی ڈرا ہوا تھا جتنا اس وقت میں اس سے ڈر رہا تھا۔
جب ریچھ نے حملہ کیا تو دادی کی نصیحت یاد آ گئی، جان بچ گئی جب ریچھ نے حملہ کیا تو دادی کی نصیحت یاد آ گئی، جان بچ گئی Reviewed by Only Fun on 22:04 Rating: 5

No comments