غلطی سے حاملہ ہوگئی، نوجوان لڑکی نے ٹائلٹ میں بچے کو جنم دینے کے بعد کیا دل دہلا دینے والا قدم اٹھایا؟ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے
بیجنگ _ چین میں ایک نوعمر لڑکی نے کمرہ عدالت میں اپنے بھیانک جرم کی ایسی ایسی تفصیلات بیان کر دیں کہ سننے والے سکتے میں آگئے۔
اٹھارہ سالہ لی ہوئی پر اپنے نوزائیدہ بچے کے قتل کا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ لی ہوئی نے عدالت کو بتایا کہ 2013ء میں یوان وے نامی شخص کے ساتھ اس کی ملاقات انٹرنیٹ کے ذریعے ہوئی۔ دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور جب وہ 17 سال کی تھی تو ناجائز تعلقات کے نتیجہ میں حاملہ ہوگئی۔ لی کا کہنا تھا کہ وہ حاملہ ہونے کا ارادہ نہ رکھتی تھی مگر یہ سب غلطی سے ہوگیا اور جب اسے پتہ چلا تو بہت دیر ہوچکی تھی۔ بعد ازاں اس نے یوان وے سے علیحدگی اختیار کرلی اور لین گینگ نامی ایک اور شخص کے ساتھ تعلقات استوار کرلئے۔

وہ اپنے نئے دوست کے ساتھ ایک ہوٹل میں مقیم تھی کہ اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی، اب اس کی عمر تقریباً 18 سال ہوچکی تھی۔ لی نے عدالت میں خوفزدہ کردینے والی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ زچگی کے دوران بے ہوش ہوگئی تھی اور جب ہوش آیا تو ہر طرف خون بکھرا پایا اور نوزائیدہ بچہ فرش پر پڑا رورہا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ وہ 20 منٹ تک بچے کو دیکھتی رہی اور پھر اس کا گلا دبادیا۔ سفاک ماں نے نومولود کا گلا دبانے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ اسے ایک لفافے میں ڈالا اور ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔ بچے کو قریب سے گزرنے والے ایک جوڑے نے اٹھا کر ہسپتال پہنچایا مگر اس کی موت ہوچکی تھی۔
اپنے ہی جگر گوشے کو بے دردی سے قتل کرنے والی بے رحم لڑکی مقدمے کی کاروائی کے دوران مسلسل سسکیاں بھرتی رہی اور اپنے جرم پر اظہار ندامت کرتی رہی۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ شدید نفسیاتی مسائل کی شکار ہے۔ مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور سزا کا تعین تاحال نہیں کیا گیا۔
اپنے ہی جگر گوشے کو بے دردی سے قتل کرنے والی بے رحم لڑکی مقدمے کی کاروائی کے دوران مسلسل سسکیاں بھرتی رہی اور اپنے جرم پر اظہار ندامت کرتی رہی۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ شدید نفسیاتی مسائل کی شکار ہے۔ مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور سزا کا تعین تاحال نہیں کیا گیا۔
غلطی سے حاملہ ہوگئی، نوجوان لڑکی نے ٹائلٹ میں بچے کو جنم دینے کے بعد کیا دل دہلا دینے والا قدم اٹھایا؟ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے
Reviewed by Only Fun
on
21:59
Rating:
No comments
Post a Comment