دنیا کی 20 طاقتور افواج کی فہرست جاری ، پاک فوج گیارہویں نمبر پر ہے: امریکی جریدہ


نیویارک_دنیا کی 20 طاقتور افواج کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق پاک فوج  گیارہویں نمبر پر ہے جبکہ آئندہ دہائی میں پاکستان جوہری ہتھیارو ں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کی تیسری بڑی ایٹمی قوت بن جائے گاتاہم اس فہرست میں بھارت کا پانچواں نمبر ہے ۔ 
امریکی جریدے ’بزنس انسائیڈر‘ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے ایک تھنک ٹینک ”کریڈٹ سوئس“ نے دنیا کی پہلی 20 طاقتور افواج کی درجہ بندی کی ہے جس میں کہا گیا کہ بجٹ اور حجم میں کمی کے باوجود امریکی فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے جبکہ روس اور چین اس کے قریب ترین حریف ہیں تاہم 20 ممالک کی فہرست میں کینیڈا سب سے کمزور فوج کا حامل ہے۔ درجہ بندی کرتے ہوئے خالصتاً دفاعی سازوسامان اور اس کی تعداد کوسامنے رکھا گیا۔ اس میں اسلحے اور تربیت کی صلاحیتوں کو شامل نہیں کیا گیا۔
فہرست میں پاکستان کو گیارہویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک ہے جس کا دفاعی بجٹ سات کھرب31ارب32کروڑروپے( سات ارب ڈالر) ہے۔فعال فوجی جوانوں کی تعداد چھ لاکھ سترہ ہزار ہے جبکہ پاکستان کے پاس2924 ٹینک، 914 لڑاکا طیارے اور آٹھ آبدوزیں ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان آئندہ دہائی میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کی تیسری بڑی ایٹمی قوت ہوگا۔
دنیا کی 20 طاقتور افواج کی فہرست جاری ، پاک فوج گیارہویں نمبر پر ہے: امریکی جریدہ دنیا کی 20 طاقتور افواج کی فہرست جاری ، پاک فوج گیارہویں نمبر پر ہے: امریکی جریدہ Reviewed by Only Fun on 22:12 Rating: 5

No comments