ویران شہر کے لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے،مگر سب لائٹیں جلتی چھوڑ گئے،آخر کیوں؟وجہ جانئے

ٹورنٹو_جب ہم کسی جگہ پر رہنے کے لئے سوچتے ہیں تو سب سے پہلے ہمارے ذہن میں خیال آتا ہے کہ اس جگہ پر تمام سہولیات ضرور میسر ہوں جیسےہسپتال،سکول،لائبریری،سٹوراورکھیل کے میدان موجود ہوں۔لیکن دنیامیں ایک شہر ایسا بھی ہے جہاں ایسی تمام سہولیات موجود ہیں لیکن پھر بھی یہ شہر خالی ہے۔
یہ شہر کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے شمال مشرق میں 1979ءمیں بنایا گیا تھا اور اس کانامKitsaultہے اور اس میں 1200افراد بآسانی رہ سکتے تھے لیکن یہ شہر صرف دوسال ہی آباد رہ سکا اور1982ءسے آج تک خالی پڑا ہے۔
یہ شہراردگرد کے علاقوں سے Molybdenumکی دھات نکالنے کے لئے بنایا گیا تھا ،یہ دھات سٹیل سازی کی صنعت میں استعمال ہوتی ہے اور ایک امریکی کمپنی کے پاس اس کا ٹھیکہ تھا لیکن پھر قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ اس دھات کی قیمت تیزی سے گرنے لگی اور یہاں سے دھات نکالنا منافع کا سودا نہیں رہا۔کمپنی کو شدید گھاٹے کا سامنا ہوا تو اس نے اپنے ملازمین کو فارغ کردیا جس کے بعد یہاں سے لوگوں کا انخلاءشروع ہوگیااور تب سے آج تک ہر چیز اپنی پرانی حالت میں موجود ہے۔پہلی بار یہاں آنے والے کو گمان ہوتا ہے کہ اس شہر میں تمام آسائشیں موجود ہیں لیکن کچھ ہی دیر بعد لوگوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے شدید ویرانی کا احساس ہونے لگتاہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گھروں میں فرنیچر بالکل ویسے ہی موجود ہے جبکہ لائبریروں میں کتابیں موجود ہیں ۔جاتے ہوئے کسی نے اس شہر کی بجلی بھی بند نہیں کی اس لئے آج بھی یہ روشن ہے لیکن رہائشیوں سے یکسر خالی۔

ویران شہر کے لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے،مگر سب لائٹیں جلتی چھوڑ گئے،آخر کیوں؟وجہ جانئے ویران شہر کے لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے،مگر سب لائٹیں جلتی چھوڑ گئے،آخر کیوں؟وجہ جانئے Reviewed by Only Fun on 22:21 Rating: 5

1 comment

sophia said...

کچھ تجاویز دینا چاہتی ہوں صاحب۔ آپکا بلاگ بہت مفید اوپڑھنے کے لیے موزوں ہے مگر ایک تو آپ کاپی پیسٹ غلط کرتے ہیں جہاں پہ نمبرز یا انگلش آتا ہے وہاں جملے کے الفاظ آگے پیچھے ہو جاتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ جو ایڈ فلائی سسٹم ہے وہ آپکے یوزر کو بہت ڈسٹرب کر رہیں ہیں۔ ان تجاویز پر اگر عمل کرکے ان مسائل کو حل کریں تو مہربانی ہوگی۔