ماں باپ کو مار دینے کے بعد کیا کیا؟ قاتل کا دل دہلا دینے والا انکشاف


بیونس آئرس (نیوز ڈیسک) کسی بھی انسان کا قتل ایک دل دہلا دینے والا جرم ہے، لیکن اپنے ہی ماں باپ کا قتل، اور یہی نہیں بلکہ قتل کے بعد ان کا گوشت کھانا، ایک ناقابل تصور حد تک دہشت زدہ کردینے والا جرم ہے، لیکن اس جرم کا پس نظر اس کی سفاکیت کی دلخراش وجوہ بھی بیان کرتا ہے۔
یہ واقعہ ارجنٹینا میں پیش آیا جہاں ایک 25 سالہ نوجوان لیونارڈو اکوسٹا اور اس کی سوتیلی بہن 22 سالہ کیرن کلین نے اپنے والدین کو قتل کردیا اور پھر ان کی لاشوں کو بھوننے کے بعد لیونارڈو نے اپنے سوتیلے والد کی بھنی ہوئی ران کا گوشت بھی کھایا۔ لیونارڈو نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے ساتھ کئی سال ہونے والی زیادتی کا بدلہ لیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ جب وہ 6 سال کا تھا تو اس کے سوتیلے باپ نے اس کے ساتھ زیادتی کرنا شروع کی اور کئی سال تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ لیونارڈو کے مطابق اس کی ماں بھی اسے باپ کے ساتھ جنسی فعل کے دوران ساتھ شامل کرلیا کرتی تھی اور اس ظلم نے اسے ذہنی طور پر مفلوج کردیا تھا۔
اس نے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس نے 54 سالہ والد کو سر میں گولی ماری اور اس کے ساتھ بدفعلی شروع کردی۔ جب اس کی ماں کمرے میں داخل ہوئی تو اسے بھی گولی ماردی اور پھر اپنی سوتیلی بہن کے ساتھ مل کر اپنے سوتیلے والد کا گوشت بھون کر کھایا۔ لیونارڈو نے یہ بھی بتایا کہ اس کے اپنی سوتیلی بہن کے ساتھ بھی گزشتہ 6 سال سے ناجائز تعلقات استوار ہیں۔ پولیس اس شرمناک اور خوفناک معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
ماں باپ کو مار دینے کے بعد کیا کیا؟ قاتل کا دل دہلا دینے والا انکشاف ماں باپ کو مار دینے کے بعد کیا کیا؟ قاتل کا دل دہلا دینے والا انکشاف Reviewed by Only Fun on 21:55 Rating: 5

No comments