ہالینڈ میں آبادی کا بحران پیدا ہو گیا، ایک کمپنی نے انوکھا حل پیش کر دیا


کوپن ہیگن_ ایک طرف ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک ہیں کہ جہاں باوجود سخت کوششوں کے آبادی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور دوسری طرف ڈنمارک جیسے خوش قسمت ملک بھی کہ جہاں حکومت عوام سے اپیل کررہی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں، ورنہ ان کی نسل ختم ہوجائے گی۔
اگرچہ ڈنمارک کے باشندے اپنی حکومت کی اپیلوں کے باوجود متحرک نہیں ہورہے، لیکن اب ایک ٹریول کمپنی Spies نے اس مسئلے کا انوکھا حل پیش کردیا ہے۔ کمپنی نے بزرگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے شادی شدہ بچوں کے سیاحتی سفر کو سپانسر کریں اور انہیں تفریحی مقامات پر بھیجیں، کیونکہ کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق ڈنمارک کے لوگ سیاحت کے دوران ازدواجی سرگرمیوں میں زیادہ مشغول پائے گئے ہیں۔ کمپنی نے اپنی اشتہاری مہم میں بزرگوں سے کہا ہے ”اپنے بچوں کو چھٹی پر بھیجیں، اور پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں پائیں۔“
ہالینڈ میں آبادی کا بحران پیدا ہو گیا، ایک کمپنی نے انوکھا حل پیش کر دیا ہالینڈ میں آبادی کا بحران پیدا ہو گیا، ایک کمپنی نے انوکھا حل پیش کر دیا Reviewed by Only Fun on 22:18 Rating: 5

No comments