ٹیکسی ڈرائیور حاملہ عورت کو چھوڑ کر عین موقع پر بھاگ کھڑا ہوا، مگر پھر۔۔۔


نئی دہلی_بھارت کے شہر وجے نگر میں ایک بے رحم ٹیکسی ڈرائیور نے ہسپتال جاتی حاملہ خاتون کو زچگی کا وقت قریب آنے پر ٹیکسی سے زبردستی اتار دیا۔ خاتون تکلیف دہ حالت میں قریب موجود مندر میں چلی گئی جہاں اس نے بیٹے کو جنم دے دیا۔
خاتون نور جہاں شیخ گھر میں اکیلی تھی، حالت بگڑنے پر وہ خود ہی گھر سے باہر نکلی اور ٹیکسی لے کر ہسپتال چل دی لیکن ڈرائیور نے اس خوف سے کہ وہ گاڑی ہی میں بچے کو جنم نہ دے دے، اسے راستے میں ہی اتار دیا۔ جہاں ٹیکسی ڈرائیور نے اسے اتارا وہیں ہندو دیوتا”گن پتی“ کا مندر تھا اور کچھ پجاری خواتین مندر کے باہر بیٹھی یہ ماجرا دیکھ رہی تھیں۔ 
وہ پجاری خواتین نور جہاں کو اندر لے گئیں اور بچے کی پیدائش میں اس کی مدد کی اور اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔24سالہ نورجہاں اور اس کے 27سالہ شوہر ایاز شیخ کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کی بے حسی کے بعد ان کی مدد گن پتی دیوتا نے کی تھی اس لیے وہ اپنے بیٹے کا نام ”گنیش“ رکھیں گے۔
ٹیکسی ڈرائیور حاملہ عورت کو چھوڑ کر عین موقع پر بھاگ کھڑا ہوا، مگر پھر۔۔۔ ٹیکسی ڈرائیور حاملہ عورت کو چھوڑ کر عین موقع پر بھاگ کھڑا ہوا، مگر پھر۔۔۔ Reviewed by Only Fun on 21:53 Rating: 5

No comments