آج کا جلسہ تاریخی ہوگا، شریف برادران کے کارنامے بتاؤ ں گا، کارکن ڈونگی گراؤ نڈ پہنچیں:عمران خان


لاہور_تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کا ضمنی الیکشن جیتیں گے،حکمرانوں کا مقابلہ 2013 کی نہیں 2015 کی پی ٹی آئی سے ہے،آج کا جلسہ تاریخی ہوگا، کارکن ڈونگی گراؤنڈ پہنچیں، جلسے میں بتاؤ ں گا کہ شریف برادران نے اپنے لیے کیا کیا اور قوم کو کیا دیا۔جلسے سے قبل عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے لیگی ارکان نے عمران خان سے ملاقات کی ۔ اجلاس میں چوہدری سرور، عبدالعلیم خان اورجہانگیر ترین موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو دھمکیا ں دی جارہی ہیں،شہباز شریف ساڑھے4 سال تک سٹے آرڈر پر وزیر اعلیٰ رہے،لیگی وزراحکمِ امتناعی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔
آج کا جلسہ تاریخی ہوگا، شریف برادران کے کارنامے بتاؤ ں گا، کارکن ڈونگی گراؤ نڈ پہنچیں:عمران خان آج کا جلسہ تاریخی ہوگا، شریف برادران کے کارنامے بتاؤ ں گا، کارکن ڈونگی گراؤ نڈ پہنچیں:عمران خان Reviewed by Only Fun on 21:47 Rating: 5

No comments