امریکی فوج میں خواجہ سراﺅں کی بھرتی پر غور


واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کی فوج میں ہم جنس پرستوں کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت کو ابھی زیادہ عرصے نہیں گزرا تھا کہ اب لگتا ہے کہ آپ کو امریکی فوج میں خواجہ سراء بھی فرائض سرانجام دیتے نظر آئیں گے۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے ABC نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ خواجہ سراﺅں کی امریکی فوج میں شمولیت پر پابندی کو ختم کرنے کیلئے غور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قابل اور تعلیم یافتہ امریکی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مادرِ وطن کی خدمت کرسکے۔ حال ہی میں ایک کمیشن بنادیا گیا تھا جس کے شریک چیئرمین امریکی فوج کے ایک سابق سرجن جنرل تھے۔ اس کمیشن نے کہا تھا کہ انہیں ایسی کوئی طبی وجہ نظر نہیں آتی کہ جس بنیاد پر خواجہ سراءفوج میں کام نہیں کرسکتے۔ اس سے پہلے ”نہ بتاﺅ، نہ پوچھو“ کی پالیسی ختم کرکے ہم جنس پرست فوجیوں کو اپنی اصلیت بتانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
امریکی فوج میں خواجہ سراﺅں کی بھرتی پر غور امریکی فوج میں خواجہ سراﺅں کی بھرتی پر غور Reviewed by Only Fun on 11:14 Rating: 5

No comments