’جب لاہور کے شیر جاگتے ہیں تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں‘: خواجہ سعد رفیق


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر لاہور میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان اور ان نامزد امیدوار عبدالعلیم 11 اکتوبر کو بڑی شکست سے دوچار ہوں گے کیونکہ جب لاہور کے شیر جاگتے ہیں تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں۔ این اے 122 میں ضمنی انتخاب سے متعلق جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جھوٹ اور الزام کی سیاست مسلم لیگ ن کے ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتی، لاہور ہمارا شہر ہے جہاں ترقی کے کام کروا کر ہم نے عوام کی حالت بدل ڈالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق نے پہلے بھی عمران خان کو شکست دی اب بھی عمران خان کے امیدوار کو ہی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اسی سپیکر سے حلف لئے تھے اور اسی کو جعلی سپیکر قرار دیتے رہے، اگر اسمبلی اور سپیکر جعلی تھا تو کیونکر اسی اسمبلی میں جاے کیلئے بیتاب ہیں؟
’جب لاہور کے شیر جاگتے ہیں تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں‘: خواجہ سعد رفیق ’جب لاہور کے شیر جاگتے ہیں تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں‘: خواجہ سعد رفیق Reviewed by Only Fun on 10:30 Rating: 5

No comments